حدیث نمبر: 4997
قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى حَجَّامٍ يُكَنَّى أَبَا طَيْبَةَ فَحَجَّمَهُ بَعْدَ الْعَصْرِ فِي رَمَضَانَ . ¤ وَفِي إِسْنَادِهِمَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

ان کے حوالے سے امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ روایت نقل کی ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگانے والے کو پیغام بھیجا جس کی کنیت ابوطیبہ تھی اس نے رمضان کے مہینے میں عصر کی نماز کے بعد آپ کو پچھنے لگائے ۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 4997
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً