مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ الْحِجَامَةِ لِلصَّائِمِ . باب: روزہ دار شخص کا پچھنے لگوانا
حدیث نمبر: 4987
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ مُوَثَّقُونَ ; إِلَّا أَنَّ فِطْرَ بْنَ خَلِيفَةَ فِيهِ كَلَامٌ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا“ ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ امام بزار کے رجال کی توثیق کی گئی ہے صرف فطر بن خلیفہ کا معاملہ مختلف ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے وہ ثقہ ہے ۔