مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ الْقُبْلَةِ وَالْمُبَاشَرَةِ لِلصَّائِمِ . باب: روزہ دار شخص کا بوسہ لینا اور مباشرت کرنا
حدیث نمبر: 4967
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصِيبُ مِنَ الرُّءُوسِ وَهُوَ صَائِمٌ .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ : أَيْ يُقَبِّلُ . وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں سروں سے کچھ حاصل کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ وہ فرماتے ہیں اس سے مراد یہ ہے کہ آپ بوسہ لے لیتے تھے امام أحمد کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔