مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ . باب: سفر کے دوران روزہ رکھنا
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَافَرَ فِي رَمَضَانَ ، فَاشْتَدَّ الصَّوْمُ عَلَى رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَجَعَلَتْ نَاقَتُهُ تَهِيمُ بِهِ تَحْتَ ظِلَالِ الشَّجَرِ ، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَرَهُ فَأَفْطَرَ ، ثُمَّ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ ، فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ ، فَلَمَّا رَأَى النَّاسُ شَرِبَ فَشَرِبُوا . ¤ قُلْتُ لِجَابِرٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا جابر رضی اللہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں سفر کیا آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص کے لئے روزہ رکھنا دشوار ہو گیا اس نے اپنی اونٹنی کو تیزی سے چلایا اور درخت کے سائے میں آ گیا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں اطلاع دی گئی تو آپ نے اسے حکم دیا ، تو اس نے روزہ ختم کر دیا پھر بی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی موجود تھا آپ نے اسے ہاتھ میں لیا جب لوگوں نے دیکھا کہ آپ نے پانی پی لیا ہے ، تو انہوں نے بھی پی لیا ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث ” صحیح “ میں بھی منقول ہے ، لیکن وہ اس کے علاوہ ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔