مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ . باب: سفر کے دوران روزہ رکھنا
حدیث نمبر: 4910
وَعَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ : مَا تَقُولُ فِي الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ ؟ قَالَ : تَأْخُذُ إِنْ حَدَّثْتُكَ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ . قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ مِنْ هَذِهِ الْمَدِينَةِ قَصَرَ الصَّلَاةَ ، وَلَمْ يَصُمْ حَتَّى يَرْجِعَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَبِشْرٌ فِيهِ كَلَامٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
بشر بن حرب بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا سفر کے دوران روزہ رکھنے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : اگر میں تمہیں حدیث بیان کروں تو کیا تم اسے اختیار کر لو گے ؟ میں نے جواب جی ہاں تو انہوں نے بتایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اس مدینہ سے نکلتے تھے تو نماز قصر کرتے تھے ، اور روزہ نہیں رکھتے تھے ، جب تک واپس تشریف نہیں لے آتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ بشر نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے ۔