مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْوِصَالِ . باب: صوم وصال کا بیان
وَعَنْ لَيْلَى امْرَأَةِ بَشِيرٍ قَالَتْ : أَرَدْتُ أَنْ أَصُومَ يَوْمَيْنِ مُوَاصَلَةً فَمَنَعَنِي بَشِيرٌ وَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ وَقَالَ : " يَفْعَلُ ذَلِكَ النَّصَارَى ، وَلَكِنْ صُومُوا كَمَا أَمَرَكُمُ اللَّهُ ، وَأَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ ، فَإِذَا كَانَ اللَّيْلُ فَأَفْطِرُوا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَلَيْلَى لَمْ أَجِدْ مَنْ جَرَّحَهَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ لیلی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے دو دنوں کو ملا کر صوم وصال رکھنے کا ارادہ کیا تو سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ نے مجھے منع کر دیا اور یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے ۔ آپ نے یہ فرمایا ہے : عیسائی ایسا کرتے تھے ، تم لوگ اس طرح روزہ رکھو ، جس طرح اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے ، اور وہ یہ کہ تم روزے کو رات تک مکمل کرو اور جب رات ہو جائے ، تو تم افطاری کر لو ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ لیلی نامی خاتون پر جرح کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔