حدیث نمبر: 4879
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ صَائِمًا أَمَرَ رَجُلًا يَقُومُ عَلَى نَشَزٍ مِنَ الْأَرْضِ ، فَإِذَا قَالَ : قَدْ وَجَبَتِ الشَّمْسُ . أَفْطِرْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین

اسی سند کے ساتھ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب روزہ رکھا ہوا ہوتا تھا ، تو آپ کسی شخص کو حکم دیتے تھے وہ زمین کے بلند حصے پر چڑھ جاتا تھا وہ جب یہ کہتا تھا کہ سورج غروب ہو گیا ہے ، تو آپ افطاری کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، اور اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصيام / حدیث: 4879
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف