مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ تَعْجِيلِ الْإِفْطَارِ وَتَأْخِيرِ السَّحُورِ . باب: افطاری جلدی کرنا اور سحری تاخیر سے کرنا
حدیث نمبر: 4877
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْهَى عَنِ الْوِصَالِ [ فِي الصِّيَامِ ] ، وَيَأْمُرُ بِتَبْكِيرِ الْإِفْطَارِ وَتَأْخِيرِ السَّحُورِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ الطَّيِّبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزے میں صوم وصال سے منع کرتے تھے ۔ آپ افطاری جلدی کرنے کا اور سحری تاخیر سے کرنے کا حکم دیتے تھے ۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی طیب بن سلیمان ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔