مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ تَعْجِيلِ الْإِفْطَارِ وَتَأْخِيرِ السَّحُورِ . باب: افطاری جلدی کرنا اور سحری تاخیر سے کرنا
حدیث نمبر: 4875
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْإِفْطَارَ وَأَخَّرُوا السَّحُورَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَجْهُولٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری امت مسلسل بھلائی پر گامزن رہے گی جب تک وہ افطاری جلدی کرتے رہیں گے اور سحری تاخیر سے کرتے رہیں گے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوعثمان ہے ابوحاتم کہتے ہیں : یہ مجہول ہے ۔