مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّحُورِ . باب: سحری کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4841
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " تَسَحَّرُوا وَلَوْ بِجَرْعَةٍ مِنْ مَاءٍ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ ثَابِتٍ الْبَاهِلِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” سحری کرو ! خواہ پانی کے ایک گھونٹ کے ذریعے کرو“ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن ثابت باہلی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔