مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْأَهِلَّةِ وَقَوْلِهِ : " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ " . باب: پہلی کے چاند کا بیان اور نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ اور اسے دیکھ کر روزہ رکھو “
حدیث نمبر: 4813
وَعَنْ أَنَسٍ أَنْ قَوْمًا شَهِدُوا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُفْطِرُوا وَأَنْ يَغْدُوا عَلَى عِيدِهِمْ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ : الصَّوَابُ أَنَّهُ مُرْسَلٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پہلی کا چاند یعنی شوال کا چاند دیکھنے کے بارے میں گواہی دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو یہ حکم دیا کہ وہ عیدالفطر کریں اور اگلے دن عید کی نماز کے لئے جائیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں البتہ امام بزار فرماتے ہیں درست یہ ہے کہ
یہ روایت ” مرسل “ ہے ۔