مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْأَهِلَّةِ وَقَوْلِهِ : " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ " . باب: پہلی کے چاند کا بیان اور نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ اور اسے دیکھ کر روزہ رکھو “
حدیث نمبر: 4802
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا ، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم پہلی کا چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب تم اسے دیکھو تو عیدالفطر کرو اور اگر تم پر بادل چھایا ہو تو تیس کی تعداد پوری کرو “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ امام أحمد کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔