مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ ، وَغْلِقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ ، وَسُلْسِلَتْ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ ، وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ عِنْدَ كُلِّ فِطْرٍ يُعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ " . باب: برکت والے مہینوں اور رمضان کے مہینے کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عُتَقَاءَ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ - يَعْنِي فِي رَمَضَانَ - وَإِنَّ لِكُلِّ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ دَعْوَةً مُسْتَجَابَةً " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص خاموشی اور سکون کے ساتھ رمضان کے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اس کے لئے جنت میں سرخ یاقوت یا سبز زبرجد کا گھر بنا دیا جاتا ہے “ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ولید بن ولید ہے ، جسے امام ابن ابوحاتم نے ” ثقہ“ قرار دیا ہے ، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر دن اور رات میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کو آزاد کیا جاتا ہے “ ۔ راوی کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ رمضان میں ایسا ہوتا ہے ، ” اور ہر دن اور ہر رات میں ہر مسلمان کی دعا مستجاب ہوتی ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔