مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَدْرَكَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَلَمْ يَصُمْهُ . باب: جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور اس میں روزے نہ رکھے
حدیث نمبر: 4773
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ وَلَمْ يَصُمْهُ فَقَدْ شَقِيَ ، وَمَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يَبَرَّهُ فَقَدْ شَقِيَ ، وَمَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلِمَ يُصَلِّ عَلَيَّ فَقَدْ شَقِيَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ مُبَشِّرٍ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور اس میں روزے نہ رکھے وہ بدنصیب ہے ، جو شخص والدین کو پائے یا ان میں سے ایک کو پائے اور ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرے وہ بدنصیب ہے ، اور جس شخص کے سامنے میرا ذکر ہو ، اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے وہ بدنصیب ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے منجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مبشر ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔ ابن حبان اور دیگر حضرات نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ۔