حدیث نمبر: 4741
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " الْإِيمَانُ بِاللَّهِ ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " . قَالَ : فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ ذَلِكَ ؟ قَالَ : " تُعِينُ صَانِعًا ، أَوْ تَصْنَعُ لِأَخْرَقَ " . قَالَ : فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ ذَلِكَ ؟ قَالَ : " احْبِسْ نَفْسَكَ عَنِ الشَّرِّ ; فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَنْ نَفْسِكَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ پر ایمان رکھنا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اس نے عرض کی : اگر میں اس کی استطاعت نہ رکھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم کام کرنے والے کی مدد کرو یا کسی اپاہج کے لئے کچھ کر کے دے دو اس نے عرض کی : اگر میں اس کی بھی استطاعت نہ رکھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اپنے شر کو روک کے رکھو یہ صدقہ ہو گا ، جو تم اپنی ذات کی طرف سے کرو گے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4741
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (388/2 )»