حدیث نمبر: 4729
وَعَنْ كُدَيْرٍ الضَّبِّيِّ أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُقَرِّبُنِي مِنَ الْجَنَّةِ وَيُبَاعِدُنِي عَنِ النَّارِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَوَ هُمَا أَعْمَلَتَاكَ ؟ " . قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : " تَقُولُ الْعَدْلَ ، وَتُعْطِي الْفَضْلَ " . قَالَ : وَاللَّهِ لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَقُولَ الْعَدْلَ كُلَّ سَاعَةٍ ، وَمَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أُعْطِيَ الْفَضْلَ . قَالَ : " فَتُطْعِمُ الطَّعَامَ ، وَتُفْشِي السَّلَامَ " . قَالَ : هَذِهِ أَيْضًا شَدِيدَةٌ . قَالَ : " فَهَلْ لَكَ إِبِلٌ ؟ " . قَالَ : نَعَمْ . قَالَ : " فَانْظُرْ إِلَى بَعِيرٍ مِنْ إِبِلِكَ وَسِقَاءٍ ، ثُمَّ اعْمَدْ إِلَى أَهْلِ بَيْتٍ لَا يَشْرَبُونَ الْمَاءَ إِلَّا غِبًّا فَاسْقِهِمْ ; فَلَعَلَّكَ لَا يَهْلِكُ بَعِيرُكَ وَلَا يَتَخَرَّقُ سِقَاؤُكَ حَتَّى تَجِبَ لَكَ الْجَنَّةُ " . فَانْطَلَقَ الْأَعْرَابِيُّ يُكَبِّرُ ، فَمَا انْخَرَقَ سِقَاؤُهُ ، وَلَا هَلَكَ بِعِيرُهُ حَتَّى قُتِلَ شَهِيدًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

کدیر ضبی بیان کرتے ہیں : ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : آپ مجھے کسی ایسے عمل کے بارے میں بتائیے جو مجھے جنت کے قریب کر دے اور جہنم سے مجھے دور کر دے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا وه ( عمل ) یہ دونوں کام کرے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم عدل کے مطابق بات کہو ، اور اضافی چیز دے دیا کرو اس نے عرض کی : اللہ کی قسم میں یہ استطاعت نہیں رکھتا کہ ہر وقت عدل کے مطابق بات کہوں اور نہ ہی میں یہ طاقت رکھتا ہوں کہ ہر وقت اضافی چیز دے دیا کروں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم کھانا کھلاؤ اور سلام پھیلاؤ اس نے عرض کی : یہ بھی مشکل ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تمہارے پاس اونٹ ہیں ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر اپنے اونٹوں میں سے ایک اونٹ لو اور ایک مشکیزہ لو اور پھر ایسے گھرانے کی طرف جاؤ جنہیں وقفے سے پانی ملتا ہے ، اور انہیں پانی فراہم کرو ہو سکتا ہے ، کہ تمہارے اونٹ کے مرنے سے پہلے اور تمہارے مشکیزے کے پھٹنے سے پہلے تمہارے لئے جنت واجب ہو جائے وہ دیہاتی تکبیر کہتا ہوا چلا گیا اور پھر اس کے مشکیزے کے پھٹنے سے پہلے اور اس کے اونٹ کے مرنے سے پہلے وہ شہید ہونے کے طور پر قتل ہوا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4729
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (187/19)»