مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ سَقْيِ الْمَاءِ . باب: پانی پلانا
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ فَقَالَ : مَا عَمَلٌ إِنْ عَمِلْتُ بِهِ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ ؟ قَالَ : " أَنْتَ بِبَلَدٍ تَجْلِبُ بِهِ الْمَاءَ ؟ " . قَالَ : نَعَمْ . قَالَ : " فَاشْتَرِ لَهَا سِقَاءً جَدِيدًا ، ثُمَّ اسْقِ فِيهَا حَتَّى تَخْرِقَهَا ، فَإِنَّكَ لَمْ تَخْرِقْهَا حَتَّى تَبْلُغَ بِهَا عَمَلَ الْجَنَّةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : وہ کون سا عمل ہے کہ اگر میں اس پر عمل کروں تو میں جنت میں داخل ہو جاؤں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا تم کسی ایسی جگہ پر رہتے ہو جہاں پانی لایا جاتا ہے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پھر تم پانی کے لئے ایک نیا مشکیزہ خریدو اور اس میں پانی ڈال لو اسے استعمال کرتے رہو یہاں تک کہ اسے پرانا کر دو تو تمہارے اس کے پھاڑنے سے پہلے ہی تم اس کی وجہ سے جنت کے عمل تک پہنچ جاؤ گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔