حدیث نمبر: 4722
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَطْعَمَ مُؤْمِنًا حَتَّى يُشْبِعَهُ مِنْ سَغَبٍ أَدْخَلَهُ اللَّهُ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ لَا يَدْخُلُهُ إِلَّا مَنْ كَانَ مِثْلَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ : كَانَ يَتْبَعُ السُّلْطَانَ ، وَكَانَ صَدُوقًا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کسی مؤمن کو کھلاتا ہے یہاں تک کہ اسے بھوک کے عالم میں سیر کر دیتا ہے ، تو اللہ تعالٰی اسے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے میں داخل کرے گا اس دروازے میں سے صرف وہ شخص داخل ہو سکے گا جس نے اس کی مانند کام کیا ہو گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے محمد بن مبارک صوری بیان کرتے ہیں : یہ حاکم وقت کے پاس آیا جایا کرتا تھا ویسے یہ صدوق ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4722
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (85/20)»