مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنَ الْجَنَّةِ ، فَقِيلَ لَهُ : ادْخُلْ مِنْهُ . وَمَنْ أَطْعَمَ جَائِعًا فَأَشْبَعَهُ ، وَسَقَى عَطْشَانًا فَأَرَوَاهُ ; فَتُحِتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ كُلُّهَا ، فَقِيلَ لَهُ : ادْخُلْ مِنْ أَيِّهَا شِئْتَ " . باب: جو شخص کسی مسلمان کو کچھ کھلائے یا اسے پلائے
حدیث نمبر: 4723
وَعَنْ أَبِي جُنَيْدَةَ الْفِهْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ سَقَى عَطْشَانًا فَأَرَوَاهُ فُتِحَ لَهُ بَابٌ مِنَ الْجَنَّةِ ، فَقِيلَ لَهُ : ادْخُلْ مِنْهُ . وَمَنْ أَطْعَمَ جَائِعًا فَأَشْبَعَهُ ، وَسَقَى عَطْشَانًا فَأَرَوَاهُ ; فَتُحِتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ كُلُّهَا ، فَقِيلَ لَهُ : ادْخُلْ مِنْ أَيِّهَا شِئْتَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
ابوجنیدہ فہری اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص پیاسے کو پانی پلا کر اسے سیراب کر دے اس کے لئے جنت کا دروازہ کھولا جائے گا اس سے کہا: جائے گا اس میں سے داخل ہو جاؤ اور جو شخص بھوکے کو کھانا کھلا کے اسے سیر کر دے اور پیاسے کو پانی پلا کر اسے سیر کر دے اس کے لئے جنت کے تمام دروزے کھول دیے جائیں گے اور اس سے کہا: جائے گا تم ان میں سے جس سے چاہو اندر داخل ہو جاؤ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔