مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ . باب: علم کی طلب ( یعنی اس کے حصول ) کا بیان
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، وَعُثْمَانُ هَذَا قَالَ الْبُخَارِيُّ : مَجْهُولٌ ، وَلَمْ يَقْبَلْ مِنْ حَدِيثِ حَمَّادٍ إِلَّا مَا رَوَاهُ عَنْهُ الْقُدَمَاءُ : شُعْبَةُ ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، وَالدَّسْتَوَائِيُّ ، وَمَنْ عَدَا هَؤُلَاءِ رَوَوْا عَنْهُ بَعْدَ الِاخْتِلَاطِ . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” علم حاصل کرنا ، ہر مسلمان پر فرض ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے : اسے عثمان بن عبدالرحن قرشی نے ، حماد بن ابوسلیمان سے نقل کیا ہے ، عثمان نامی اس راوی کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ نے یہ کہا: ہے : یہ مجہول ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ ، حماد سے منقول روایت قبول نہیں کرتے ہیں ، البتہ اُن روایات کا معاملہ مختلف ہے ، جو قدماء نے اُن سے روایت کی ہوں ، جیسے شعبہ ، سفیان ثوری ، دستوائی ، اُن کے علاوہ باقی لوگوں نے اُن سے اختلاط کا شکار ہو جانے کے بعد روایات نقل کی ہیں ۔