مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَطْعَمَ مُسْلِمًا أَوْ سَقَاهُ . باب: جو شخص کسی مسلمان کو کچھ کھلائے یا اسے پلائے
حدیث نمبر: 4719
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنِ اهْتَمَّ بِجَوْعَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَطْعَمَهُ حَتَّى شَبِعَ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ وَسَقَاهُ حَتَّى يُرْوَى " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی بھوک کا خیال کر کے اسے کچھ کھلائے یہاں تک کہ اس کو سیر کر دے تو اللہ تعالی اس کی مغفرت کر دیتا ہے ، اور اسے یوں سیراب کرے گا کہ وہ سیر ہو جائے گا “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن خنیس ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔