حدیث نمبر: 4705
وَعَنْ أَبِي الْقَيْنِ أَنَّهُ مَرَّ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ شَيْءٌ مِنْ تَمْرٍ فَأَهْوَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيَأْخُذَ مِنْهُ قَبْضَةً لِيَنْثُرَهَا بَيْنَ يَدَيْ أَصْحَابِهِ فَضَمَّ طَرَفَ رِدَائِهِ إِلَى بَطْنِهِ وَإِلَى صَدْرِهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " زَادَكَ اللَّهُ شُحًّا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ جُمْهَانَ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ ، وَفِيهِ خِلَافٌ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ قُلْتُ : وَبَقِيَّةُ طُرُقِ أَحَادِيثِ هَذَا الْبَابِ فِي الزُّهْدِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوالقین رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے ان کے پاس کچھ کھجوریں تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف بڑھے تاکہ مٹھی بھر کھجوریں ان سے لیں اور اپنے اصحاب کے سامنے پھیلا دیں ، تو انہوں نے اپنی چادر کا کنارہ اپنے پیٹ اور سینے کے ساتھ ملا لیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالی تمہارے بخل میں اضافہ کرے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن جمہان ہے ، جسے ایک جماعت نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے اس کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ، اس باب کی احادیث کے بقیہ طرق زہد سے متعلق باب میں آئیں گے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4705
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن لغيرہ
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (338/22)»