مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْبُخْلِ . باب: بخل کا بیان
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : جَاءَ حَيٌّ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُمْ : بَنُو سَلَمَةَ رَهْطُ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا بَنِي سَلَمَةَ مَنْ سَيِّدُكُمْ ؟ " . قَالُوا : جَدُّ بْنُ قَيْسٍ وَإِنَّا لَنُبَخِّلُهُ . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَى مِنَ الْبُخْلِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الْمَنَاقِبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انصار کا قبیلہ آیا ان لوگوں کو بنو سلمہ کہا: جاتا تھا یہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے گروہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے بنوسلمہ تمہارا سردار کون ہے ۔ لوگوں نے جواب دیا : جد بن قیس اور ہم اسے بخیل سمجھتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بخل سے زیادہ بڑی بیماری اور کون سی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ، اس نوعیت کی دیگر احادیث مناقب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔