مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الِادِّخَارِ . باب: ذخیرہ کرنا ( یعنی کوئی چیز سنبھال کر رکھنا )
حدیث نمبر: 4693
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : تُوُفِّيَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَرَكَ دِينَارَيْنِ دَيْنًا عَلَيْهِ وَلَيْسَ لَهُ وَفَاءٌ فَأَبَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ وَقَالَ : " صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ " . فَقَامَ أَبُو قَتَادَةَ فَقَالَ : أَنَا أَقْضِي عَنْهُ . فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى عَلَيْهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص کا انتقال ہو گیا اس نے اپنے ذمہ قرض کے طور پر دو دینار کی ادائیگی چھوڑی جس کو ادا کرنے کی کوئی صورت نہیں تھی ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کر لو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی : میں وہ اس کی طرف سے ادا کر دوں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا کی ۔