مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الِادِّخَارِ . باب: ذخیرہ کرنا ( یعنی کوئی چیز سنبھال کر رکھنا )
وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا بِلَالُ ، مِتْ فَقِيرًا ، وَلَا تَمُتْ غَنِيًّا " . قُلْتُ : وَكَيْفَ لِي بِذَلِكَ ؟ قَالَ : " مَا رُزِقْتَ فَلَا تُخْبِئْ ، وَمَا سُئِلْتَ فَلَا تَمْنَعْ " . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَكَيْفَ لِي بِذَلِكَ ؟ قَالَ : " هُوَ ذَاكَ أَوِ النَّارُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ الْقُرَشِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : اے بلال تم فقیر ہونے کے عالم میں مرنا تم خوشحال ہونے کے عالم میں نہ مرنا میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ میرے لئے کیسے ہو سکتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہیں جو رزق دیا جائے تم اسے سنبھال کے نہ رکھنا اور جب تم سے کوئی چیز مانگی جائے تو تم دینے سے انکار نہ کرنا میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ میرے لئے کیسے ہو سکتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یا تو یہ ہو گا یا پھر آگ ہو گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید قرشی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔