مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي نَفَقَةِ الرَّجُلِ عَلَى نَفْسِهِ وَأَهْلِهِ وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: آدمی کا اپنی ذات ، اپنے اہل خانہ اور دیگر پر خرچ کرنا
حدیث نمبر: 4662
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا أَنْفَقَ الْمَرْءُ عَلَى نَفْسِهِ ، وَوَلَدِهِ ، وَأَهْلِهِ ، وَذِي رَحِمِهِ ، وَقَرَابَتِهِ فَهُوَ لَهُ صَدَقَةٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” آدمی اپنے آپ پر اپنی اولاد پر اپنے اہل خانہ پر اپنے رشتے داروں پر اپنے قریبی عزیزوں پر جو بھی خرچ کرتا ہے وہ صدقہ ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسور بن صلت ہے ، اور وہ متروک ہے ۔