حدیث نمبر: 4660
وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ يَكْرِبَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا أَطْعَمْتَ نَفْسَكَ فَهُوَ لَكَ صَدَقَةٌ ، وَمَا أَطْعَمْتَ وَلَدَكَ فَهُوَ لَكَ صَدَقَةٌ ، وَمَا أَطْعَمْتَ زَوْجَكَ فَهُوَ لَكَ صَدَقَةٌ ، وَمَا أَطْعَمْتَ خَادِمَكَ فَهُوَ لَكَ صَدَقَةٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي لِهَذِهِ الْأَحَادِيثِ وَغَيْرِهَا طُرُقٌ فِي النِّكَاحِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو چیز تم خود کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے ، جو تم اپنی اولاد کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے ، جو تم اپنی بیوی کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے ، اور جو تم اپنے خادم کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ، اس نوعیت کی دیگر احادیث مختلف طرق کے ساتھ نکاح سے متعلق باب میں آگے آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4660
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مصنف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (268/20) اخرجه احمد فى المسند (132 ، 131/4)»