مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي نَفَقَةِ الرَّجُلِ عَلَى نَفْسِهِ وَأَهْلِهِ وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: آدمی کا اپنی ذات ، اپنے اہل خانہ اور دیگر پر خرچ کرنا
حدیث نمبر: 4659
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا سَقَى امْرَأَتَهُ مِنَ الْمَاءِ أُجِرَ " . قَالَ : فَأَتَيْتُهَا فَسَقَيْتُهَا وَحَدَّثْتُهَا بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، وَفِي حَدِيثِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ ضَعْفٌ ، وَهَذَا مِنْهَا . ¤محمد محی الدین
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” آدمی جب اپنی بیوی کو پانی پلاتا ہے ، تو اسے اس کا اجر ملے گا“ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں اپنی بیوی کے پاس آیا میں نے اسے پانی پلایا اور اسے وہ حدیث بیان کی جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی تھی ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن حسین ہے ، زہری سے اس کے روایت کرنے میں ضعف پایا جاتا ہے ، اور یہ روایت بھی ان میں سے ایک ہے ۔