مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ صَدَقَةِ السِّرِّ . باب: پوشیدہ طور پر صدقہ کرنا
حدیث نمبر: 4639
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " صَنَائِعُ الْمَعْرُوفِ تَقِي مُصَارِعَ السُّوءِ ، وَالصَّدَقَةُ خَفْيًا تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ ، وَصِلَةُ الرَّحِمِ زِيَادَةٌ فِي الْعُمُرِ ، وَكُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ ، وَأَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا هُمْ أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ ، وَأَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الْآخِرَةِ ، وَأَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ أَهْلُ الْمَعْرُوفِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اچھائی کرنا بری موت سے بچاتا ہے خفیہ طور پر صدقہ کرنا پروردگار کے غضب کو بجھا دیتا ہے صلہ رحمی کرنا عمر میں اضافہ کرتا ہے ہر بھلائی صدقہ ہے ، اور دنیا میں بھلائی کرنے والے آخرت میں بھلائی کرنے والے شمار ہوں گے اور دنیا میں منکرین آخرت میں منکر شمار ہوں گے اور بھلائی کرنے والے لوگ سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ولید وصافی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔