مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ صَدَقَةِ السِّرِّ . باب: پوشیدہ طور پر صدقہ کرنا
حدیث نمبر: 4638
وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ : حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " صَدَقَةُ السِّرِّ تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا امام ابوجعفر محمد بن علی رضی اللہ عنہ ( یعنی امام باقر ) بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو ، تو انہوں نے فرمایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” پوشیدہ طور پر صدقہ کرنا پروردگار کے غضب کو بجھا دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔