مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ صَدَقَةِ السِّرِّ . باب: پوشیدہ طور پر صدقہ کرنا
حدیث نمبر: 4636
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ صَدَقَةَ السِّرِّ تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا - وَيَأْتِي بِطُولِهِ فِي الْبِرِّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ - وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ; وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاویہ بن حيدة رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” پوشیدہ طور پر صدقہ دینا پروردگار کے غضب کو بجھا دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ وہ طویل روایت نیکی سے متعلق باب میں آگے آئے گی ، اگر اللہ نے چاہا اس روایت کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ ہے ، جسے دحیم نے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔