مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ : لَا يَقْبَلُ اللَّهُ إِلَّا الطَّيِّبَ . باب: اللہ تعالیٰ صرف پاکیزہ ( یعنی حلال ) چیز کو قبول کرتا ہے
حدیث نمبر: 4625
عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَصَدَّقُ بِالصَّدَقَةِ مِنَ الْكَسْبِ الطَّيِّبِ وَلَا يَقْبَلُ اللَّهُ إِلَّا الطَّيِّبَ ، فَيَتَلَقَّاهَا الرَّحْمَنُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى بِيَدِهِ فَيُرَبِّيهَا كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فُلُوَّهُ ، أَوْ وَصِيفَهُ ، أَوْ فَصِيلَهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ایک شخص پاکیزہ کمائی میں سے صدقہ کرتا ہے ویسے اللہ تعالیٰ صرف پاکیزہ چیز کو ہی قبول کرتا ہے ، تو رحمان اس چیز کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے ، اور اسے یوں پالنا پوسنا شروع کر دیتا ہے ، جس طرح کوئی شخص جانور کے بچے کو پالتا پوستا ہے “ ۔ ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے کہ وہ مختلف ہے ، لیکن مفہوم یہی ہے ) ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔