حدیث نمبر: 4607
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ : وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " الصَّدَقَةُ تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي الْمَنَاقِبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” صدقہ پروردگار کے غضب کو بجھا دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے ، جو آگے چل کر مناقب سے متعلق باب میں آئے گی ، اگر اللہ نے چاہا اس روایت کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4607
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف