مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ . باب: رشک صرف دو آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ : رَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَتْلُوهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ ، فَسَمِعَهُ رَجُلٌ فَقَالَ : يَا لَيْتَنِي أُوتِيتُ بِمِثْلِ مَا أُوتِيَ هَذَا ، فَعَمِلْتُ فِيهِ مِثْلَ مَا يَعْمَلُ هَذَا . وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُهْلِكُهُ فِي الْحَقِّ ، فَقَالَ رَجُلٌ : يَا لَيْتَنِي أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا ، فَعَمِلْتُ فِيهِ مِثْلَ مَا يَعْمَلُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” رشک صرف دو طرح کے آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن عطا کیا ہو ، اور وہ رات دن اس کی تلاوت کرتا رہتا ہو یہ شخص اس کو سنے اور بولے : اے کاش مجھے بھی اس کی مانند عطا کیا جاتا جو اسے عطا کیا گیا ہے ، تو اس کے بارے میں ، میں بھی اسی طرح عمل کرتا جس طرح وہ عمل کرتا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالٰی نے مال عطا کیا ہو ، اور وہ اسے حق کے راستے میں خرچ کرتا ہو تو کوئی شخص یہ کہے اے کاش مجھے بھی اسی طرح عطا کیا جاتا جس طرح اسے عطا کیا گیا ہے ، تو میں بھی اس کے بارے میں اسی طرح کا طرز عمل اختیار کرتا جس طرح یہ کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔