مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي حَقِّ الْمَالِ . باب: مال کا حق
حدیث نمبر: 4596
وَعَنِ الشَّرِيدِ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الْإِبِلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " انْحَرْ سَمِينَهَا ، وَاحْمِلْ عَلَى نَجِيبِهَا ، وَاحْلِبْ يَوْمَ وِرْدِهَا تَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے اونٹوں کے معاملے کے بارے میں دریافت کیا ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : ان میں سے جو صحت مند ہوا سے قربان کرو جو عمدہ ہو اس کو سواری کے لئے دو اور جس دن اسے پانی پر لے جاؤ اس دن ان کا دودھ دوہ لو تم جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔