مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي حَقِّ الْمَالِ . باب: مال کا حق
حدیث نمبر: 4595
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا حَقُّ الْإِبِلِ ؟ قَالَ : " أَنْ يَنْحَرَ سَمِينَهَا ، وَيُطْرِقَ فَحْلُهَا ، وَيَحْلُبَهَا يَوْمَ وِرْدِهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ كِتَابَةً ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا اونٹوں کا حق کیا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ کہ جو اس میں سے صحت مند ہو اسے آدمی قربان کرے اور جو نر ہو اسے جفتی کے لئے دے دے اور جس دن سے پانی پر لے جائے اس دن اس کا دودھ دوہ لے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے ۔ ابن ابوحاتم نے اس کے حوالے سے تحریری طور پر روایت نقل کی ہے ، اور کسی نے انہیں ” ضعیف “ قرار نہیں دیا ہے ۔