مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي حَقِّ السَّائِلِ . باب: مانگنے والے حق کا بیان
حدیث نمبر: 4564
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدُكُمْ - أَوْ لَا يَمْتَنِعَنَّ أَحَدُكُمْ - مِنَ السَّائِلِ أَنْ يُعْطِيَهُ ، وَإِنْ رَأَى فِي يَدَيْهِ قُلْبَتَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْهَاشِمِيُّ النَّوْفَلِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ : هُوَ أَقْرَبُ إِلَى الضَّعْفِ مِنْهُ إِلَى الصِّدْقِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم میں سے کسی کو ، سائل کو کچھ دینے میں ( کوئی بھی چیز ) ہرگز رکاوٹ نہ بنے ، ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ، لیکن مفہوم یہی ہے ) اگرچہ وہ اس کے ہاتھوں میں سونے کے بنے ہوئے کنگن دیکھ لے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی ہاشمی نوفلی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ ابن عدی کہتے ہیں : وہ ضعیف ہونے کے زیادہ قریب ہے ، بہ نسبت اس کے کہ وہ سچے ہونے کے قریب ہو ۔