مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ . باب: اہل جاہلیت کا بیان
حدیث نمبر: 454
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَوَّلُ مَنْ غَيَّرَ دِينَ إِبْرَاهِيمَ عَمْرُو بْنُ لُحَيِّ بْنِ قَمْعَةَ بْنِ خِنْدِفَ أَبُو خُزَاعَةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ ، وَضَعَّفَهُ بِسَبَبِ اخْتِلَاطِهِ ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ سَمِعَ مِنْهُ قَبْلَ الِاخْتِلَاطِ ، وَهَذَا مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے دین میں ، سب سے پہلے جس شخص نے تبدیلی کی ، وہ عمرو بن لحی بن قمعہ بن خندف ہے ، جو خزاعہ کا جدامجد ہے “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی صالح مولی توامہ ہے ، جس کے اختلاط کی وجہ سے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے ، لیکن ابن ابوذئب نے اُس کے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے اس سے سماع کیا تھا اور
یہ روایت بھی ان روایات میں سے ایک ہے ، جو ابن ابوذئب نے اُس سے نقل کی ہیں ۔