مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ . باب: مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4532
وَلَهُ عِنْدَهُ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى : أَنَّهُ أَعَانَ بِفَرَسَيْنِ يَوْمَ حُنَيْنٍ فَأُصِيبَتَا ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ فَرَسَيَّ أُصِيبَتَا فَعَوِّضْنِي ، فَأَعْطَاهُ ، فَاسْتَزَادَهُ .
وَفِي الْأَوَّلِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ ، وَقَدْ قِيلَ فِيهِ : أَنَّهُ صَدُوقٌ يَهِمُ .
محمد محی الدین
امام طبرانی نے ، سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت بھی نقل کی ہے ، جس میں یہ الفاظ ہیں : ” غزوہ حنین کے موقع پر انہوں نے دو گھوڑے پیش کیے ، وہ دونوں مارے گئے ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے دو گھوڑے مارے گئے ہیں ، تو آپ مجھے اس کا عوض دیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عطا کیا ، تو انہوں نے آپ سے مزید طلب کیا “ ۔ پہلی روایت میں اسماعیل بن مسلم مکی ہے ، اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے : یہ صدوق ہے ، لیکن وہم کا شکار ہوتا ہے ۔