حدیث نمبر: 4512
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلَيْنِ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَاهُ فَقَالَ : " اذْهَبَا إِلَى هَذِهِ الشُّعُوبِ فَاحْتَطِبَا فَبِيعَاهُ " . فَذَهَبَا فَاحْتَطَبَا ، ثُمَّ جَاءَا فَبَاعَا ، فَأَصَابَا طَعَامًا ، ثُمَّ ذَهَبَا فَاحْتَطَبَا أَيْضًا ، فَجَاءَا فَلَمْ يَزَالَا حَتَّى ابْتَاعَا ثَوْبَيْنِ ثُمَّ ابْتَاعَا حِمَارَيْنِ فَقَالَا : قَدْ بَارَكَ اللَّهُ لَنَا فِي أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : دو آدمی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، انہوں نے آپ سے کچھ مانگا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم دونوں ان گھاٹیوں میں جاؤ اور وہاں سے کچھ لکڑیاں اکھٹی کر کے انہیں فروخت کرو ، وہ دونوں چلے گئے انہوں نے لکڑیاں اکھٹی کیں ، پھر وہ آئے اور انہوں نے انہیں فروخت کر دیا ، انہیں اناج حاصل ہوا ، پھر وہ دونوں گئے ، انہوں نے پھر لکڑیاں اکٹھی کیں ، پھر وہ آئے ، وہ مسلسل ایسا کرتے رہے ، یہاں تک کہ انہوں نے دو کپڑے بھی خرید لئے ، پھر انہوں نے دو گدھے بھی خرید لئے اُن دونوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم میں ، اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے برکت رکھ دی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے ، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4512
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف