حدیث نمبر: 45
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ حَدَّثَهُ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي مَجْلِسٍ فَسَارَّهُ يَسْتَأْذِنُهُ فِي قَتْلِ رَجُلٍ مِنَ الْمُنَافِقِينَ ، فَجَهَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " أَلَيْسَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ؟ " . قَالَ الْأَنْصَارِيُّ : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَلَا شَهَادَةَ لَهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَيْسَ يَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ؟ " . قَالَ : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَلَا شَهَادَةَ لَهُ . قَالَ : " أَلَيْسَ يُصَلِّي ؟ " . قَالَ : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَلَا صَلَاةَ لَهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أُولَئِكَ الَّذِينَ نَهَانِي اللَّهُ عَنْهُمْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَأَعَادَهُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ الْأَنْصَارِيِّ حَدَّثَهُ ، فَذَكَرَ مَعْنَاهُ . ¤
محمد محی الدین

عبیدالله بن عدی بن خیار بیان کرتے ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انہیں یہ بات بتائی : کہ ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ایک محفل میں تشریف فرما تھے ، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سرگوشی میں بات کرتے ہوئے ، آپ سے ایک منافق کو قتل کرنے کی اجازت مانگی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں دریافت کیا : کیا وہ شخص اس بات کی گواہی نہیں دیتا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ؟ اس انصاری نے جواب دیا : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! لیکن اس کی گواہی کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا وہ اس بات کی گواہی نہیں دیتا ؟ کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، اللہ کے رسول ہیں ، اس شخص نے جواب دیا : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! لیکن اس کی گواہی کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا وہ نماز نہیں پڑھتا ہے ؟ اس شخص نے جواب دیا : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! لیکن اُس کی نماز کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ وہ ( یعنی کلمہ گو ) لوگ ہیں ، جن ( کو قتل کرنے ) سے اللہ تعالیٰ نے مجھے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، انہوں نے یہی روایت دوبارہ ، عبیداللہ بن عدی بن خیار کے حوالے سے ، عبداللہ بن عدی انصاری سے نقل کی ہے کہ عبداللہ بن عدی نے انہیں یہ حدیث بیان کی اور پھر انہوں نے اسی مضمون کی حدیث ذکر کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 45
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «أورده المؤلف فى زوائد المسند 50»