حدیث نمبر: 4489
وَعَنْ سَلْمَانَ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَائِدَةٍ عَلَيْهَا رُطَبٌ فَقَالَ : " مَا هَذِهِ ؟ " . قَالَ : هَذِهِ صَدَقَةٌ عَلَيْكَ وَعَلَى أَصْحَابِكَ . قَالَ : " يَا سَلْمَانُ ، إِنَّا لَا نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ " . فَذَهَبَ بِهَا سَلْمَانُ ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ جَاءَهُ سَلْمَانُ بِمَائِدَةٍ عَلَيْهَا رُطَبٌ فَقَالَ : " مَا هَذِهِ الْمَائِدَةُ ؟ " . قَالَ : هَدِيَّةٌ . فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ : " ادْنُوا فَكُلُوا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک دسترخوان لے کے آئے جس میں کھجوریں موجود تھیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : یہ کیا ہے ؟ انہوں نے عرض کی : یہ آپ کے لئے اور آپ کے اصحاب کے لئے صدقہ ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے سلمان ! ہم صدقہ نہیں کھاتے ہیں ، پھر سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ اسے لے گئے ، اگلے دن سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دسترخوان لے کر آئے ، جس پر کھجوریں موجود تھیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : یہ دسترخوان کس چیز کا ہے ؟ انہوں نے عرض کی : ہدیہ ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا : تم لوگ قریب ہو جاؤ اور کھاؤ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4489
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح