حدیث نمبر: 4475
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا رَأَى سُهَيْلًا قَالَ : لَعَنَ اللَّهُ سُهَيْلًا ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " كَانَ عَشَّارًا مِنْ عَشَّارِي الْيَمَنِ يَظْلِمُهُمْ فَمَسَخَهُ اللَّهُ فَجَعَلَهُ حَيْثُ تَرَوْنَ " . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : جب وہ سہیل نامی ستارے کو دیکھتے تھے ، تو یہ کہتے تھے : اللہ تعالی سہیل پر لعنت کرے ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” یمن کے بھتہ وصول کرنے والوں میں ، یہ ایک بھتہ وصول کرنے والا تھا ، جو لوگوں پر ظلم کرتا تھا ، تو اللہ تعالی نے اسے مسخ کر دیا اور اُسے وہاں بنا دیا ہے ، جو تم دیکھ رہے ہو“ ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4475
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف