حدیث نمبر: 441
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى عُمَرَ فَقَالَ : يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ، أَتَخْشَى أَنْ يَتْرُكَ النَّاسُ الْإِسْلَامَ وَيَخْرُجُونَ مِنْهُ ؟ قُلْتُ : لَا - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - وَكَيْفَ يَتْرُكُونَهُ وَفِيهِمْ كِتَابُ اللَّهِ وَسُنَنُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَ : لَئِنْ كَانَ مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ لَيَكُونَنَّ بَنُو فُلَانٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا ، تو انہوں نے فرمایا : اے عبدالرحمن بن عوف ! کیا تمہیں یہ اندیشہ ہے کہ لوگ اسلام کو ترک کر دیں گے اور اُس میں سے نکل جائیں گے ؟ میں نے جواب دیا : جی نہیں ! اگر اللہ نے چاہا ( تو ایسا نہیں ہو گا ) لوگ اسے کیسے چھوڑ سکتے ہیں ؟ جبکہ ان کے درمیان ، اللہ کی کتاب اور اللہ کے رسول کی سنتیں موجود ہیں ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اگر ایسا ہی ہونا ہوتا ، تو بنوفلاں نے ہونا تھا ( یعنی انہوں نے کتاب و سنت کی موجودگی میں مسلمان رہنا تھا ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 441
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2048»