مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ زَكَاةِ الْحُبُوبِ . باب: اناج کی زکوۃ
حدیث نمبر: 4399
عَنْ أَبِي مُوسَى ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْثَهُمَا إِلَى الْيَمَنِ فَأَمَرَهُمَا أَنْ يُعَلِّمَا النَّاسَ أَمْرَ دِينِهِمْ وَقَالَ : " لَا تَأْخُذِ الصَّدَقَةَ إِلَّا مِنْ هَذِهِ الْأَرْبَعَةِ : الشَّعِيرِ ، وَالْحِنْطَةِ ، وَالزَّبِيبِ ، وَالتَّمْرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن دونوں کو یمن بھیجا اور ان دونوں کو یہ حکم دیا کہ وہ ان لوگوں کو دین کی تعلیم دیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم نے زکوۃ صرف ان چار قسم کے اناجوں میں سے وصول کرنی ہے : جو ، گندم ، کشمش اور کھجور “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔