مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا كَانَ دُونَ النِّصَابِ وَمَا تَجِبُ فِيهِ الزَّكَاةُ . باب: اس چیز کا بیان ، جو نصاب سے کم ہو ، کس چیز میں زکوۃ لازم ہوتی ہے ؟
حدیث نمبر: 4381
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا مَنْ بُنِيَ مَخْزُومٍ عَلَى الصَّدَقَةِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسَاقٍ صَدَقَةٌ ، وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ ، وَلَا فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو اسلم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو زکوۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” پانچ وسق سے کم ( اناج میں ) زکوۃ لازم نہیں ہو گی ، پانچ اونٹوں سے کم میں زکوۃ لازم نہیں ہو گی ، اور پانچ اوقیہ سے کم ( چاندی ) میں زکوۃ لازم نہیں ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔