❮
❯
حدیث نمبر: 4353
وَعَنْ مَيْمُونَ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ : قِيلَ لِابْنِ عُمَرَ : إِنَّ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ قَدْ مَاتَ . فَقَالَ : رَحِمَهُ اللَّهُ . فَقِيلَ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِنَّهُ قَدْ تَرَكَ مِائَةَ أَلْفٍ . فَقَالَ : لَكِنَّهَا لَمْ تَتْرُكْهُ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین

میمون بن مہران بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: گیا : زید بن حارثہ کا انتقال ہو گیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : اللہ تعالیٰ اُن پر رحم کرے ، اُن سے کہا: گیا : اے ابوعبدالرحمن ! اُس نے ایک لاکھ ( درہم یا دینار ) چھوڑے ہیں ، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : لیکن اُس مال نے اُسے نہیں چھوڑا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزكاة / حدیث: 4353
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح