مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزكاة— زکوۃ کے بارے میں روایات
بَابُ فَرْضِ الزَّكَاةِ باب: زکوۃ کا فرضیت کا بیان
وَعَنْ بُرَيْدَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَهُمْ مَا أَسْلَمُوا عَلَيْهِ مِنْ أَرْضِهِمْ وَرَفِيقِهِمْ وَمَاشِيَتِهِمْ ، وَلَيْسَ عَلَيْهِمْ فِيهِ إِلَّا الصَّدَقَةُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُمَا قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَهْلِ الذِّمَّةِ : " لَهُمْ مَا أَسْلَمُوا عَلَيْهِ " . ¤ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . ¤سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا فرمایا : ” وہ لوگ اپنی زمینوں ، اپنے غلاموں اور اپنے جانوروں کے حوالے سے جس چیز پر اسلام قبول کرتے ہیں ، وہ اُن کا رہے گا ، اور ان چیزوں کے حوالے سے ، اُن پر صرف زکوۃ دینا لازم ہو گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے ، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، تاہم ان دونوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذمیوں کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا : ” وہ لوگ جس چیز پر اسلام قبول کرتے ہیں ، وہ اُن کی ملکیت رہے گی“ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اس کی توثیق کی گئی ہے ، تا ہم وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔