مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ . باب: منافقین کا بیان
حدیث نمبر: 433
وَعَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ هَذَا الْفَجِّ مِنْ أَهْلِ النَّارِ " وَكُنْتُ تَرَكْتُ أَبِي يَتَوَضَّأُ ، فَخَشِيتُ أَنْ يَكُونَ هُوَ ، فَاطَّلَعَ غَيْرُهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هُوَ هَذَا " . ¤ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس راستے سے ایک جہنمی شخص تم لوگوں کے سامنے آئے گا ، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں اپنے والد کو گھر وضو کرتا ہوا چھوڑ کر آیا تھا ، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ نہ آ جائیں ، لیکن پھر کوئی اور شخص سامنے آ گیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ ، یہ ہے “ ۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔