مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجنائز— جنائز کے بارے میں روایات
بَابُ الْبِنَاءِ عَلَى الْقُبُورِ وَالْجُلُوسِ عَلَيْهَا وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: قبر پر عمارت تعمیر کرنا ، اس پر بیٹھنا اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 4319
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبْنَى عَلَى الْقَبْرِ أَوْ يُجَصَّصَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ مُرْسَلَةٍ : " أَوْ يُجْلَسَ عَلَيْهِ " . وَفِي الْإِسْنَادَيْنِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ قبر پر عمارت تعمیر کی جائے ، یا اس پر چونا لگایا جائے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ ایک ” مرسل “ روایت میں انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” یا اُس پر بیٹھا جائے “ ۔ دونوں سندوں میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے ۔